پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی10 ویں برسی کل منائی جائیگی


لاہور،احمدیار(صباح نیوز )پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی10 ویں برسی کل 14جنوری بروز جمعة المبارک کو نہایت ہی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی اس سلسلہ میں احمدیارسمیت ملک بھر میں تعزیتی تقریبات انعقادپذیر ہوں گی۔

وہ-2 فروری 1995کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں ۔ ارفع کریم رندھاوانے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کرکے کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزارزات حاصل کیے ۔ وہ 14جنوری2012 کووفات پاگئی تھی ۔