وزیراعظم انوار الحق کاکڑکی جسٹس (ر)ارشد حسین کو نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کاحلف اٹھانے پر مبارکباد

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے جسٹس (ر) ارشد حسین کو بطور نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا حلف اٹھانے پر مبارکباد  دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ سابق نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین کی بطور نگران وزیراعلی تقرری سے  انتہائی اہم آئینی ضرورت پوری ہوئی ہے،امید ہے نئے نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا صوبے کے انتظامی امور کی بہتری اور شفاف انتخابات کے انعقاد  میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت میں اپنا آئینی کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے