اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ کی ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ پچھلے دو اڑھائی ماہ کے دوران بھی صدر مملکت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سامنے آ رہے ہیں،صدر صاحب آئینی معاملات پر ٹویٹ بھی کر رہے ہیں اور ٹی وی پروگرام بھی۔
مرتضی سولنگی نے کہا کہ صدر مملکت ان امور پر خاصے سرگرم ہیں جن کے لئے وہ آئین اور قانون کا سہارا لے رہے ہیں،پی ٹی آئی ایک بڑی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، اس کے اپنے ترجمان موجود ہیں، صدر مملکت کوکسی سیاسی جماعت کے ترجمان کا کردار ادا نہیں کرنا چاہئے، جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں، اظہار رائے پر پابندی تھی، صحافیوں کو اغوا کیا گیا، مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں قید کیا گیا، ان پر نیب اور ڈرگز کے مقدمات قائم کئے گئے،ایک منتخب صدر نے غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی تحلیل کی،صدر مملکت کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔