نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی سربراہی میں نجکاری بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز)نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی سربراہی میں نجکاری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا اور بورڈ نے تمام طریقہ کار کی شفافیت کو سراہا۔

بورڈ نے ہاس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور فرسٹ ویمن بنک لمیٹڈ کے فنانشل ایڈوائزرز کے ساتھ سروس معاہدات کی توسیع/تجدید کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں بورڈ نے فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ اور ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمہ داری کے تعین کا بھی فیصلہ کیا۔۔