کراچی(صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان رہا ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 85 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 287 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 211 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 53 ہزار947 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔