انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی


کراچی(صباح نیوز) انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی کا رجحان رہا ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 69 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقراررہا ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 203 پو ائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 53 ہزار 326 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔