بھارت :واٹس ایپ نے 71لاکھ مشتبہ اکاؤنٹس بند کردیے


نئی د ہلی: سوشل میڈیا جائنٹ میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے بھارت میں 71لاکھ سے زیادہ مشتبہ اکاونٹس بند کردئے ہیں ۔

ایک میڈیا  رپورٹ  کے مطابق واٹس اپ نے نئے آئی ٹی قوانین2021پر عمل کرتے ہوئے ان 71لاکھ سے زیادہ مشتبہ اکاونٹس کو گزشتہ ماہ ستمبر میں بند کیا ہے ۔ یکم تا 30ستمبر کے درمیان کمپنی نے 71لاکھ11ہزار سے زائد مشتبہ بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی۔

واٹس ایپ نے اپنی ماہانہ کمپلائنس رپورٹ میں کہاہے کہ صارفین کی طرف سے کسی بھی رپورٹ سے پہلے ان میں سے تقریبا 25لاکھ71ہزاراکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ سب سے زیادہ مقبول میسجنگ پلیٹ فارم جس کے بھارت میں 50کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں، کو ستمبر میں ریکارڈ 10ہزار442 شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔