خواتین کی فکری و فنی تعلیم وتربیت کے لئے الخدمت خواتین ٹرسٹ کے تحت پشاور میں کمیونٹی سینٹر کاافتتاح

پشاور(صباح نیوز)خواتین کی فکری وفنی تعلیم و تربیت اور ان کی فلاح و بہبود کے لے الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ٹرسٹ کے تحت خیبر کلے ہاؤسنگ سوساٹی رنگ روڈ پشاور میں خواتین کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا گیا جس میں نادار خواتین کے لے سلا ئی کڑھائی اور دیگرہنرسکھانے کا اہتمام کیا گیا ھے جس سے ضرورت مند خواتین کو گھر پر چھوٹے چھوٹے باعزت روزگارکے مواقعے فراہم کے جا ئیں گے۔اس سینٹر میں خواتین کو صحت کی بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لے کلینک کی سہولت بھی دستیاب ھوگی جبکہ خواتین کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں قرآن فہمی اور ترجمعہ قرآن کی خصوصی کلاسوں کااہتمام بھی کیا جاے گا۔

الخدمت خواتین کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیرصدارت آئی آر ایس آفس میں واقع قاضی حسین احمد رح آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تھے ۔افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ٹرسٹ کی چیرپرسن نویدہ انیس،الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخواکے صدر خالد وقاص،چیرمین آی آرایس ڈاکٹرمحمد اقبال خلیل،امیر جماعت اسلامی پشاور بحراللہ خان ایڈوکیٹ،شاہ فیصل آفریدی ،الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی صوبای صدر عنایت بیگم،الخدمت خواتین ٹرسٹ کی صدر نسرین مراد،سابق اراکین قومی اسمبلی سمیحہ راحیل قاضی،رضیہ عزیز سمیت دیگر خواتین قائدین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ٹرسٹ کی جانب سے غزہ میں اسرایلی وحشیانہ بمباری سے متاثر ہونے والے فلسطین کے نہتے عوام اور معصوم بچوں و خواتین کی امداد کے لے الخدمت خواتین کی طرف سے ایک کروڑ روپے مالیت کا امدادی چیک بھی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو پیش کیا گیاجو انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے حوالہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ھوے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آزماش کی اس مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم اور پوری امت مسلمہ غزہ کی بے گناہ شہریوں اور معصوم بچوں کی پشت پر کھڑی ہیں۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام فی الفور روکا جاے اور امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے