اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے تحت فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

پشاور(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے تحت فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی۔ریلی میں مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ملک بھرمیں امدادی کیمپ لگانے کا اعلان بھی کیاگیا۔جس میں فلسطین کے لیے فنڈز کی عوام سے اپیل کی ہے۔اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر ظلم  کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کی جانب سے المرکزی اسلامی پشاور سے”یکجہتی فلسطین ولبیک یا اقصی ریلی”نکالی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلی شکیل احمد نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطنیوں سے ان کا سب کچھ چھین لیاہے۔اسرائیل دہشتگری کررہاہے،جب کہ اقوام متحدہ تماشائی بنی ہوئی ہے،اور امریکہ اور برطانیہ اس کا ساتھ دے رہاہے،انہوں نے کہاکہ آج کی ریلی مظلوم فلسطنیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور مسلم حکمرانوں کو غیرت دلانے کے لیے ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطنیوں کی حمایت ہمارا فرض ہے،پاکستانی مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا ہر کارکن مسجد اقصی کے لیے قربانی دینے کو تیار ہے۔حماس نے اسرائیلی غرور خاک میں ملادیاہے۔

ریلی میں شرکاء نے اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاج کیااور اسرائیل اور فلسطنیوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔شرکاء نے ھاتوں میں کتبے اٹھارکھے تھے،جب کہ اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔صوبائی ناظم وسیم حیدر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ اسلامی ممالک عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارہیت کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ فلسطنیوں کی جذبہ آزادی اور حریت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اسلامی ممالک کو مظلوم فلسطنیوں کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔شرکاء نے فلسطینیوں کیساتھ رشتہ کیا لاالہ اللہ کی فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا افتاب حسین مجاہد اور معاون معتمد صوبہ عنایت الرحمن بھی موجود تھے۔