ہنگو (صباح نیوز) ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کے گیٹ اور تھانے کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملوں کے بعد ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، ہر قسم کا اسلحہ لہرانے، وال چاکنگ، لائوڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ہنگو نے کہا ہے کہ دفعہ 144 پولیو مہم کے سلسلے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ہنگو کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 دو سے 6 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔
یاد رہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ہنگو کے تھانے دوآبہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے مسجد کی چھت زمین بوس ہو گئی تھی جس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔