مالاکنڈ(صباح نیوز)مالاکنڈ میں پک اپ وین کھائی میں گرنے سے بچہ جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں پک اپ وین کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو کے مطابق حادثہ پک اپ وین کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں 8 بچے اور 6خواتین شامل ہیں۔