احساس پروگرام اب ڈیجیٹل سروے کے مطابق عمل میں لایا جائے گا،ثانیہ نشتر


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 38ملین خاندان اور 32 ملین گھرانوں کے ڈیٹا کو اکٹھا کرنا مکمل ہوا، گھرانوں اور خاندانوں کا جنوبی ایشیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل سروے مکمل ہوا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ کسی قدرتی آفات کے دوران خاندانوں اور گھرانوں کا ڈیجیٹل سروے مددگار ثابت ہوگا، گھرانوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کرنا مشکل عمل تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیش ٹرانسفر پروگرام بھی جاری ہے، احساس پروگرام کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احساس پروگرام اب ڈیجیٹل سروے کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔