کراچی (صبا ح نیوز)چیف ایگز یکٹو الخدمت نو ید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کے مفت آئی ٹی کورسز پروگرام ”بنو قابل ” کیلئے Aptitude ٹیسٹ میں ہزاروں نو جوان شرکت کریں گے۔ 2.0سیشن میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ 10ستمبر کو باغ جناح کراچی میں اتوار کو شام ساڑھے 4 بجے شام منعقد ہوگا۔ 2.0سیشن کیلئے اب تک ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔یہ بات انہوں نے اپنے خصوصی بیان میں کہی ۔
انہوں نے کہا کہ بنو قابل کی رجسٹر یشن کا عمل ہفتہ 9ستمبر 2023 کی رات کو 12بجے تک ختم ہو جائے گا۔ کراچی کے نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ ہم کراچی کے نوجوانوں کو آئی کی دنیا میں آگے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ہمارے نوجوان بہت باصلاحیتیں ہیں ۔ انہیں رہنمائی اور حوصلہ کی ضرورت ہے ۔ وہ آئی ٹی کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے ملک وقوم کا نام روشن کر سکتے ہیں اور کثیر زرمبادلہ بھی کما سکتے ہیں ،
جن نوجوانوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے وہ Aptitude ٹیسٹ میں ضرور شریک ہوں ۔دریں Aptitude ٹیسٹ سیشن 2.0میں شرکت کیلئے آن لائن گائیڈ لائن سیشن منعقد ہوا جس میں طلبہ کو Aptitude ٹیسٹ میں آنے ،تیاری اور ٹیسٹ میں آنے والے پیپر کی نوعیت کے بارے میں بتایا گیا ۔سیشن سے ڈائریکٹر بنوقابل پروگرام فاروق کاملانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سلمان شیخ نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الخدمت بنو قابل کا پہلا سیشن بہت کامیاب رہا۔پہلے سیشن کو فظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق مکمل کیا گیا ۔
الحمد للہ یہ بات باعث خوشی ہے کہ کورس مکمل کرنے والے 25سے 30فیصد نوجوا ن روزگار کے حصول میں مصروف ہیں اور اپنے خاندان کی کفالت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا نئے رجسٹریشن کروانے والے نوجوانوں کا ٹیسٹ باغ جناح میں ہوگا ،پہلے سیشن میں کورس مکمل کرنے والے نوجوانوں کیلئے کانووکیشن منعقد ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام کے تحت 15مفت کورسز کروائے جا رہے ہیں جس کی تفصیلات banoqabil.pk پر موجود ہیں جو بچے رجسٹریشن کروا رہے ہیں ،ان کا موبائل نمبر ہی ان کا رول نمبر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کا ٹیسٹ ایک ہی دن میں ہوگا ،پہلے سیشن کے کامیاب طلبہ میں اسناد رتقسیم کی جا ئیں گی ۔2.0میں رجسٹریشن کروانے والے بچے banoqabil.pk پرسے اپنا ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کروانے والے بچے Aptitude ٹیسٹ میں ضرور شرکت کریں ۔