اسلام آباد (صباح نیوز ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کے انتخابی حلقہ این اے 54کے ناظمین زون و یونین کونسل اور نامزد اُمیدواران بر ائے چیئرمین یونین کو نسل کا جا ئزہ اجلاس منعقد ہو ا ، جس میں این اے 54میں جاری سیا سی اور انتخابی سر گر میوں کا جا ئزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ،
اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے بھی خصو سی طو ر پر شر کت کی ۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں بڑی کامیابی حا صل کر ے گی ، عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کو ئی دو سرا آپشن نہیں ، پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی وعدوں کے بر عکس ملک میں بد تر ین نظام حکو مت قائم کر رکھا ہے ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بے انتہا کر پشن نے ملک کو کنگال کر دیا ہے ،
انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنان میدان میں عمل میں نکل کر عوام الناس تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں ۔نصر اللہ رندھاوا نے کہا مہنگائی ، بے روزگاری ، چینی ، آٹا ، بجلی گیس ، تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بھوک و افلاس اور انارکی پیدا کرر ہاہے،وزیر اعظم عمران خان مصنوعی اقدامات کے ذریعے عوام کو زیا دہ دیر دھوکہ نہیں دے سکتی ،وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم نے ملک کو بد تر ین معاشی اور سیاسی بحران سے دو چار کر دیا ہے،
انھوں نے کہا ان حالات میں جماعت اسلامی کے کارکنان، وابستگان ، عزم و ہمت سے عوامی رابطہ مہم کو آگے بڑھائیں کہ عوام نے سب کوآزمالیا ہے اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ملک کو اہل ،دیانتدار ،بااعتماد اور لائحہ عمل کے ذریعے بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔