جسٹس محمد ابراہیم کو چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد(صباح نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد ابراہیم خان کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔محمد ابراہیم خان چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ تعینات ہوگئے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت منظوری دی۔

محمد ابراہیم خان قائم مقام چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کی بطور چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کے بعد سے جسٹس محمد ابراہیم خان پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔۔۔