اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کی تصدیق کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان جاری بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ چین کے بینک نے 2 سال کے لیے قرضہ رول اوور کیا، اس ضمن میں چین کے بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کریگا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ۔