صدر عارف علوی کی کوہ پیما نائلہ کیانی کو کوہ پیمائی کے میدان میں نئی تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو کوہ پیمائی کے میدان میں نئی تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم کو نائلہ کیانی پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان میں موجود تمام 5 ایٹ تھاوزنڈرز(  8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں) سر کرلی ہیں،وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ صدر مملکت نے نائلہ کیانی کو ان کی کامیابی پر شاباشی دی اور ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔۔