ٹیکسلا(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا ہوں، میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام کی مشاورت سے طے ہو گا۔
یہ بات غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سیاسی لوگوں سے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام کی مشاورت سے طے ہو گا۔