وزیرِ اعظم کا لاہور میں آتشزدگی سے 10 افراد کی موت پراظہارافسوس


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور میں گھر میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔