وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے مابین ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے


اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے مابین ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا ۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا پلان تسلیم کر لیا ہے ، جس کے تحت آئی ایم ایف سمیت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنڈنگ حاصل کی جائے گی، اس کے علاوہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

وزارت خزانہ پلان کے مطابق رواں مالی سال چین سے 3.5ارب ڈالر، سعودی عرب سے 2ارب ڈالر اور یو اے ای سے 1ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50کروڑ ڈالر اورعالمی بینک سے بھی 50کروڑ ڈالر حاصل کئے جائیں گے۔ جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے تحت 3ارب ڈالرملیں گے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس کل  ہو گا، جس میں بورڈ تقریبا 1.1 ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔