مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے علما کے سامنے کونسا منفردسوال رکھ دیا؟


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے علماکرام کے سامنے ایک اہم اورمنفردنوعیت کا سوال اٹھایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ علماء کرام سے مودبانہ سوال کرنا چاہتا ہوں اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کی امت کو تسخیر کائنات کا حکم دیا،ناسا امریکہ کا ادارہ طاقتور ترین خلائی ٹیلیسکوپ لانچ کر رہا ہے جو کائنات کی حدوں کا سراغ لگائے گا اور ہم شاہراؤں پہ آگ اور خون کا کھیل کھیلنے میں مگن کیا ہم سے پوچھا نہیں جائیگا؟

احسن اقبال نے ایک اخبار کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے ۔

احسن اقبال نے اپنے دوسرے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ کیا ناموس رسالت ﷺ کا یہ تقاضہ بھی نہیں کہ امت رسول ﷺ آپ کے کائنات میں مقام کے مطابق دنیا میں ممتاز ہو، قومیں ممتاز ہوتی ہیں: -علم و جدت -انصاف اور قانون کی حکمرانی -امن و استحکام -محنت اور پروڈکٹیویٹی اور -دیانت اور اخلاق میں قیادت سے کیا شاہراؤں پہ کشت و خون ہی ہماری منزل ہے-