کوئٹہ(صباح نیوز)نیب بلوچستان کی جانب سے گورنمنٹ جنرل موسی کالج کوئٹہ میں بدعنوانی کے خلاف سیمینار اور علامتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے شرکا نے کرپشن کو عالمی مرض قرار دیا اور اس کے خلاف جہاد میں طلبا کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
نیب بلوچستان کوئٹہ کی جانب سے گورنمنٹ جنرل موسی کالم کوئٹہ میں بدعنوانی کے خلاف مہم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد طلبا میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی و نفرت کو اجاگر کرنا تھا۔ سیمینار میں حفیظ الرحمان کالج پرنسپل، محبوب عالم ڈپٹی ڈائریکٹر اور خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے طلبا سے خطاب کے دوران نیب کے طریقہ کار اور کرپشن کے خاتمہ میں طلبا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ کرپشن کی تشریح کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے پر اثرانداز ہونے والے اس کے مضر اثرات بھی بیان کئے۔ انہوں نے طلبا سے کہا کہ وہ دین کے مطابق کرپشن کے خلاف اپنی آواز بلند کریں کہ اگر کچھ برا ہوتا ہوا دیکھیں تو ہاتھ سے روکیں اگر یہ ممکن نہ ہو تو زبان سے روکیں اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو دل میں برا جانیں لیکن ہر صورت اس کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ سیمینار کے اختتام پر ایک علامتی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دریں اثنا قومی احتساب بیورو (بلوچستان) کی جانب سے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا بنیادی مقصد طلبا میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی و نفرت کو اجاگر کرنا تھا۔ کالج کی جانب سے نجیبہ حسن ہیڈ آف کامرس ڈیپارٹمنٹ اور صدف اشرف لیکچرار جبکہ نیب بلوچستان کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد کاسی اور خرم شہزاد نے نمائندگی کی۔ سیمینار کا انعقاد بدعنوانی کے بارے میں بیداری اور طلبا میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ مقررین نے معاشرے پر بدعنوانی کے منفی اثرات اور اس کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں قیمتی بصیرت کا اظہار کیا۔ سیمینار میں ان موثر طریقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جن کے ذریعے طلبا ایک زیادہ شفاف اور جوابدہ معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ سیمینار ایک معلوماتی پلیٹ فارم تھا جس نے طلبا کو انسداد بدعنوانی کے اقدامات میں فعال حصہ لینے کی ترغیب دی۔ سیمینار کے اختتام پر ایک علامتی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے بڑھ چڑھ کر حصہ لی