جماعت اسلامی پاکستان کو ریاست مدینہ کی مانند ماڈل اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے-دردانہ صدیقی

اسلام آباد (صباح نیوز)حق کے قیام کے لئے جدوجہد اور اللہ کے دین کے راستے میں قربانیاں انبیا علیھم السلام کا شیوہ رہا ہے – اللہ تعالی نے ہمیں نبوی مشن کا پاسباں بنایا ہے تاکہ اللہ کے دین کو اللہ کے بندوں تک پہنچایا جائے اور اسے تمام شعبوں پر نافذ کیا جائے-انبیا علیھم السلام کی سنت کے مطابق اس راستے میں اہل خانہ اور خاندان کو ساتھ رکھنے کا درس ملتا ہے-

  ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اسلام آباد, راولپنڈی کے ضلعی نظم کے ہمراہ خصوصی نشست سے خطاب کے دوران کیا-انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران کی بنیادی وجہ سیاسی بحران ہے, اور یہ سیاسی جماعتوں کی انتقامی سیاست سے وجود میں آیا.اس کشمکش نے فوج اور عدالت کے شعبوں کو بھی متنازع بنادیا ہے-سیاسی ماحول میں اخلاقی گراوٹ انتہا پر پہنچ چکی ہے.ان حالات میں جماعت اسلامی کا بیانیہ یہ ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف فوجی عدالتوں کی کارواء نہیں ہونی چاہیے.اور پاکستان تحریک انصاف کے مایوس کارکنان کو حکمت سے سیاسی نظام میں سمونے کی کوشش کی جائے-

عدالت,.فوج اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدارانہ طور پر اپنے دائرے کار میں فرائض منصبی ادا کرنیچاہیں-انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منظر نامے میں ترکی..بنگلہ دیش اور ملک میں کراچی اور گوادر کی کامیاب مہم نے جماعت اسلامی کے پیغام کو ہر طبقے کے دل کی اواز بنا دیا ہے-.انہوں نے زور دیا کہ اپنی دعوت کو نتیجہ خیز بنانے کے لئیاجتماعیت میں ہر فرد کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنا بہت ضروری ہے-کارکنان انتخابی مہم کو تیز تر کریں، کیوں کہ ملکی مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی  ہے-

نشست میں ڈپٹی سیکرٹریز حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید ،ڈاکٹر حمیرا طارق،سکینہ شاہد ،عنایت جدون،عطیہ نثار,نگران سیاسی سیل طیبہ عاطف کے علاوہ ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان ،نائب ناظمات صوبہ پنجاب شمالی نزہت بھٹی، ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید اور  ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق اپنی ٹیم کے ہمراہ  شریک تھیں ۔بعدازاں ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں سویڈن میں قرآن پاک کو نذر اتش کرنے کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت کی گئی۔ #