میران شاہ(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک بچہ شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ڈی پی او سلیم ریاض نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ خودکش حملہ میران شاہ بنوں شاہراہ پر واقع حمید اللہ شہید چیک پوسٹ کے قریب ہوا، حملے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار اور ایک بچہ شہید ہوا۔
سلیم ریاض کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میران شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ڈی پی او کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ ہوا تھا۔۔