مسلم ممالک قرآن پاک کی بے حرمتی اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے متحد ہوکر جرات مندانہ موقف اختیار کریں ۔مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مسلم ممالک قرآن پاک کی بے حرمتی اور معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے متحد ہوکر جرات مندانہ موقف اختیار کریں ۔آئی ایم ایف معاہدے سے قوم مہنگائی بے روزگاری اور قرضوں کے دلد ل میں مزید پھنس گئی جبکہ حکمران مقدمات ختم ،مراعات کے حصول اور اگلی باری پھر اقتدارپرقبضہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔حکمران ومقتدر قوتوں کیلئے بھاری سودی قرضے لیے جارہے ہیں جبکہ عوام پر ٹیکسزلگاگر قیمتوں میں اضافہ کرکے ادائیگی کامنصوبہ بنایاجارہا ہے ۔پیپلزپارٹی مسلم لیگ سمیت گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدارپرمسلط طبقہ نے قوم کو آئی ایم ایف ورلڈ بنک کا مقروض بنا دیا ۔دیانت دارقیادت ہی قوم کو مسائل سے نجات دلاسکتی ہے اے پی ڈی ایم ،پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی آزمائے ہوئے ناکام نااہل لوگ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی ،بدعنوانی ،بھاری سودی قرضوں نے ملک وعوام کو تباہ کردیا بدقسمتی سے اشرافیہ ،بدعنوان ،مسلط شدہ حکمران مالا مال ہورہے ہیں جبکہ غریب محب وطن عوام بدحال وپریشان رہتے ہیں ہر طرف لوٹ مار بدعنوانی کا دوردور ہ ہے آئی ایم ایف سے قرض عارضی ریلیف ہے چند دنوں بعد دوبارہ مہنگائی شروع ہوگی قوم کو عارضی طور پر ریلیف کی نہیں مستقل طور پر قرضوں ،مہنگائی بے روزگاری سے سے نجات چاہیے یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا جب اہل دیانت دار باکردار لوگ حکومت میں آئیں گے مقتدرقوتیں بھی یہی چاہتی ہے کہ قوم مسائل کے دلدل میں پھنسی رہے لوٹ مار جاری ہے اور اسٹبلشمنٹ ودیگر مقتدرقوتیں لوٹ مار میں مصروف ہوں تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا آئی ایم ایف کے کہنے پر  بجلی،گیس ودیگر اشیاء کی قیمتوں میںبدترین ظالمانہ ا ضافہ کیا گیا ہے بدقسمتی سے ان اضافہ سے حکمران ،اسٹبلشمنٹ اور لٹیروں کو کوئی فرق نہیں پڑتااس لیے کہ ان کیلئے پٹرول ،گیس ودیگر اشیاء مفت اور بھاری تنخواہیں اور مراعات جو ہیں۔ معیشت تباہ حال ، قوم مستقل طور پر مقروض ،عوام ونوجوان بے روزگار،معیشت تباہ ہورہے ہیں۔ بلوچستان کی ترقی پر خرچ ہونے والی رقومات آپس کے اختلافات کے باعث واپس وفاق کی طرف جارہے ہیں جو حکمران واپوزیشن کی ناکامی ہے ۔حکومت واپوزیشن سب لوٹ مار میں مصروف ہیں ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔جماعت اسلامی ان مظالم سے قوم کو نجات دلائیگی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی جمہوری حقیقی حکومت قائم ہوجائے