اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کی شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت

اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بلوچستان کے علاقے شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں اس قوم اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں 3 پولیس اور 1 ایف سی اہلکار کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہارکیاہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں اس قوم اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہاکہ قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئیہمہ وقت اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کے لئیے صبر اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔