مکران ،کوسٹ گارڈ کی کارروائی ،28 ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد


مکران (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے مکران میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک کارروائی میں 28 ارب روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی مکران کے علاقے کپکپار میں کی گئی جہاں پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے خفیہ اطلاع پر ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا۔ترجمان  نے کہا کہ دوران تلاشی مکان سے اعلی کوالٹی کی5166 کلوگرام چرس،274 کلو گرام آئس اور53  کلو گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔پکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 28 ارب 54 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، منشیات بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔’