صدر مملکت سے گورنر خیبرپختونخوا، نگران وزیراعلی اور کابینہ اراکین کی ملاقات

پشاور(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی، نگران وزیراعلی اعظم خان اور صوبائی کابینہ کے ممبران نے ملاقات کی۔ملاقات میں خیبر پختونخوا کے اعلی تعلیم کے شعبے اور جامعات سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے خیبرپختونخوا کی جامعات گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ کر سکتی ہیں، خیبر پختونخوا کی جامعات آن لائن تعلیم کے حجم میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جامعات زیادہ تعداد میں ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے مختلف شفٹیں شروع کریں، جامعات مالی مسائل کے حل اور تحقیقی گرانٹس کیلئے گرانٹ سپیشلسٹ کی خدمات حاصل کریں۔