9مئی کے پرتشدد مظاہرے، لوئر دیر کے 24 اساتذہ معطل


لوئردیر (صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف 9 مئی کو ہونیوالے پرتشدد مظاہروں میں شریک ہونیوالے لوئر دیر کے 24 اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9  مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے گرفتار کرلیا تھا۔

محکمہ تعلیم خیبرپخونخوا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر نو مئی کو پرتشدد مظاہروں میں شریک ہونیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ڈی ای او لوئر دیر نے پرتشدد مظاہروں میں ملوث 24اساتذہ کو 3ماہ کیلئے معطل کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9مئی واقعات میں ملوث اساتذہ کو انکوائری رپورٹ کی روشنی میں معطل کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معطل کئے گئے اساتذہ پرتشدد واقعات میں ملوث پائے گئے تھے۔