190 ملین پاؤنڈز کیس، خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم،علی زیدی نے نیب میں اپنے بیانات قلم بند کرا دئیے


لاہور(صباح نیوز)برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں 3 سابق وزرا ء نے نیب میں اپنے بیانات قلم بند کرا دئیے۔

ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما علی زیدی نے بتایا کہ اس رقم سے متعلق معاملہ کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔تینوں سابق وزرا ء نے نیب میں اپنے بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ہمیں کوئی بریفنگ دی گئی اور نہ دستاویزات، بس کہا گیا کہ منظوری دے دیں۔

نیب نے تینوں سابق وزرا سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈز کیس سے متعلق ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔