سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی نے استعفی دے دیا

گلگت(صباح نیوز)گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر امجد زیدی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد استعفی دے دیا۔گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی تھی۔

مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد امجد زیدی نے سپیکر بلتستان اسمبلی کے عہدے سے استعفی دے دیا، ان کی جگہ نذیر احمد ایڈووکیٹ نئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ہوں گے