اسکول کے بچوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ


پشاور (صباح نیوز)مختلف اسکولوں کے بچوں کو ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کروایا گیا اور انہیں 10 مئی کے افسوسناک واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ریڈیو پاکستان پشاور کے دورہ کے موقع پر بچوں کو ریڈیو پاکستان میں احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں کے گھیراؤ جلاؤ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اسکولوں کے بچوں نے عمارت کے مختلف جلے ہوئے حصوں کا دورہ کیا۔

اساتذہ اور بچوں نے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج بھی کیا۔ بچوں اور اساتذہ نے افواج پاکستان کا ریڈیو پاکستان کی نشریات کی دوبارہ بحالی پر شکریہ ادا کیا۔

سول سوسائٹی کی درخواست پر ریڈیو پاکستان پشاور عوام کے لیے پیر سے جمعہ تک کھول دیا گیا ہے۔