آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے  بدھ کو اسلام آباد میں خصوصی ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات کی حقیقی استعداد بروئے کار لانے پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے زرمبادلہ کے حصول کے علاوہ اسے حسابات جاریہ کے خسارے پر قابو پانے کیلئے بھی استعمال کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کاروبار کو آسان بنانے پر زور دیا تاکہ اس شعبے میں مزید براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کی جائے