(ق)لیگ کے آئین میں تر میم کالعدم قرار،چوہدری شجاعت صدر برقرار


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے (ق)لیگ کے آئین میں تر میم کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کو ہی پاکستان مسلم لیگ (ق)کا صدر قراردے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کی صدارت کیس کا فیصلہ سنادیا۔ الیکشن کمیشن نے (ق)لیگ کے آئین میں تر میم کو کالعدم قرارددے دیا ۔ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوہدری وجاہت حسین کی جانب سے (ق)لیگ کے آئین میں ترمیم کے حوالہ سے دائر درخواست خار ج کردی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 22مئی مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو معاملہ کو تفصیلی طور پر سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔