ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے میں ناکام


ڈھاکہ(صباح نیوز)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 5-6 سے ہرادیا، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے میں ناکام ہوگئی،

ڈھاکا میں کھیلے گئے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بہت دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوا جہاں مجموعی طور پر 11 گول ہوئے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے جینگ نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے 2، عمر بھٹہ، جنید منظور اور افراز نے ایک، ایک گول کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ ماضی میں کھیلے گئے پانچوں مقابلوں میں پاکستانی ٹیم فائنل تک پہنچی اور اس نے ان میں سے تین فائنل جیتے بھی تھے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ 2018 میں جیتا تھا