تبدیلی آ نہیں رہی ، جا رہی ہے،مریم نوازکا حکومت پر طنز


لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن پر اپوزیشن امیدواروں کی برتری کے بعد حکومت پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کے پی میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے!وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر!۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 22کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر۔ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی!۔