اسداللہ بھٹو کی صحافی نعیم اختر سے والدہ کی وفات پر تعزیت


کراچی(صباح نیوز)  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے صحافی اور مقامی اخبار (نوائے وقت) کے سٹی ایڈیٹر نعیم اختر کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر تعزیت، مرحومہ کی مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ بڑے بھائی سلیم اختر اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دریں اثناءاسداللہ بھٹو نے پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیرخان کے والد دلاور خان کی حادثے میں وفات پر بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔