تیمر گرہ (صباح نیوز) لوئر دیر میں سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق لوئر دیر میں تیمر گرہ کے علاقے تالاش خٹکے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق تالاش کے علاقے میں 4 اپریل کو بھرے بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے، پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دونوں مطلوب دہشت گردوں حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے، ہلاک دہشت گردوں سے دو پستول اور گرینڈ برآمد ہوا ہے۔