صوابی کی تحصیل چیئرمین رزڑ کا الیکشن اے این پی نے،بنوں میں آزاد امیدوار کامیاب


صوابی (صباح نیوز)صوابی کی تحصیل چیئرمین رزڑکے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے غلام حقانی 22ہزار 743ووٹ لے کرکامیاب ہوئے،

پی ٹی آئی کے بلند اقبال 13ہزار 23ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔جمعیت علمائے اسلام(ف)کے مولانا مومن شاہ 2283ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار بلند اقبال ترکئی صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا ہیں۔

 بنوں میں تحصیل چیئرمین میریان کیلئے آزاد امیدوارپیر کمال شاہ کامیاب

 بنوں کی تحصیل میریان میں تحصیل چیئرمین کے انتخابات کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارپیر کمال شاہ 11ہزار885ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے شاہدخان 6ہزار 370ووٹ لے سکے۔