کراچی (صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 853 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔