مذاکرات کامیاب ہونگے یا ناکام، کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا،ترجمان ٹی ایل پی


گوجرانوالہ (صباح نیوز)کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے سب کو گریز کرنا چاہئے۔

ترجمان ٹی ایل پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے حوالے سے جو بھی خبریں چل رہی ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔کالعدم تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے یا ناکام، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا اعلان قائدین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے سب گریز کریں، معاملات ابھی چل رہے ہیں، امید کرتے ہیں جو بھی اعلان ہوگا وہ اسلام اور پاکستان کے مفاد میں ہو گا۔