ڈالرمہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان


کراچی (صباح نیوز) ڈالرمزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 286 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں منفی رجحان رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 10 پر آگیا۔