پشاور(صباح نیوز)پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 24روپے اضافہ کردیا گیا۔ 24روپے اضافے کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 130روپے ہوگئی۔
ڈیلرز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلوگرام قیمت 121روپے ہوگئی ۔ ایک ہفتے قبل ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 106روپے تھی۔