کراچی(صباح نیوز)کراچی میں پنجاب کالونی انڈر پاس پر گاڑی اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے جبکہ حادثے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ۔ لاشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔