اسلام آباد(صباح نیوز)رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔ 9ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 35.51فیصد کمی سے 22ارب90کروڑڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 35ارب50کروڑڈالرز رہا تھا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا کہ فروری کی نسبت مارچ2023میں برآمدات میں 8فیصد اضافہ ہوا ہے۔مارچ2023میں برآمدات کاحجم2ارب36کروڑڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2022سے مارچ2023تک ملکی برآمدات 9.87فیصد کمی سے 21ارب ڈالرز سے زائدرہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ اسی عرصہ کے دوران درآمدات میں 25.34فیصد کی کمی سے 43ارب94ارب ڈالز پر آگئی ہیں۔