مارچ میں ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا، سندھ ریونیو بورڈ


کراچی(صباح نیوز)سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی)نے کہا کہ مارچ 2023 کے دوران ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایس آر بی کے مطابق مارچ میں 19 ارب 3 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس مارچ میں 14.88 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ رواں مالی سال 9 ماہ میں 128.20ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی اور 9 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں 104.8 ارب روپے وصولی ہوئی تھی۔