کراچی (صباح نیوز) کراچی دھماکے میں پی ٹی آئی رہنما رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد دلاور خان جاں بحق ہوگئے ۔
دلاور خان کا دھماکے سے متاثرہ بینک سے متصل گاڑیوں کا شور روم تھا، مرحوم اپنے شو روم پر موجود تھے کہ دھماکے کے باعث زخمی ہوگئے ۔ اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
یاد رہے کہ عالمگیر خان این اے 243کراچی ایسٹ2سے رکن قومی اسمبلی ہیں ، پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے دلاور خان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے