سرینگر ۔۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل کردئیے گئے ،جمو ں کے تھانہ دیہات علاقہ کے بھیم نگر میں رہنے والے ایک نوجوان نے ایک لڑکی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔
واقعہ کو خودکشی قرار دیتے ہوئے اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل کی تصدیق کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
آسام کے سونی پور ضلع کے تھانہ رنگ پورہ علاقے کے تحت گاؤں نامونیگاؤ کے رہنے والے طالب علی نے بتایا کہ آٹھ سال قبل وہ اپنے خاندان کے ساتھ جموں میں رہ رہے تھے۔ تقریباً چار ماہ قبل ہاپوڑ کوتوالی علاقے کی بے سہارا خدمت کمیٹی کا رہنے والا آشو جموں آیا تھا۔ اس دوران وہ اپنی 16 سالہ بیٹی ماہنور کے ساتھ فرار ہوگیا۔ ملزم آشو ہاپوڑ آیا اور تھانہ دیہات علاقہ کے محلہ بھیم نگر میں کرائے کے مکان میں رہنے لگا۔ 22 مارچ کو جھگڑے کے بعد اس نے اپنی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔
پولیس کو دھوکہ دینے کے لیے اس نے بیٹی کی خودکشی کی اطلاع دی تھی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بیٹی کی موت گلا دبانے سے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ اسٹیشن انچارج آشیش کمار نے بتایا کہ ملزم آشو اس معاملے میں گرفتار کر لیا گیا،
علاوہ ازیں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں کرائے کے مکان میں ایک غیر مقامی لڑکی نے اپنی شادی کے 20 دن بعد خودکشی کر لی۔ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی لڑکی کی شادی تقریباً 20 دن قبل کپواڑہ کے ایک شخص سے ہوئی تھی اور کل شام اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوپور کے بادام باغ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے