اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے پیش نظر 3روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کل سے 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہونے جارہاہے ، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کردی، چھٹی کا مقصد وی آئی پی مومنٹ کے دوران فل پروف سیکیورٹی ممکن بنانا ہے۔خیال رہے پاکستان 19دسمبر کو اوآئی سی کی اسلام آباد میں سیشن کی میزبانی کرے گا، پاکستان نے اجلاس میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ، جرمنی ، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا کے نمائندوں کو دعوت دی ہے جبکہ ہم افغانستان کے اعلی سطح کے نمائندوں کو بھی بلایا ہے۔اجلاس سے دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف دلوائی جائے گی ، افغانستان کے نمائندے دنیا کو اپنے حالات کے بارے میں بتائیں گے