پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ( ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کی نیب ممکنہ گرفتاری کے خلاف دائر ضمانت قبل از گرفتاری میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔
پشاور ہائیکورٹ میں امیر مقام کی نیب ممکنہ گرفتاری کے خلاف دائر ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے امیر مقام کی عبوری ضمانت میں 22 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے دیگرجو کیسز ہے ان تمام کو ایک ساتھ سنیں گے، ان کیسز کو یکجا کر کے 22 دسمبر کو سنیں گے
درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس پر فیصلہ کرینگے۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، عوام سب کچھ جان چکے ہیں، یہ پیٹرول میں بھی چوری کر رہے ہیں۔